کراچی : ملک بھرمیں برستے بادلوں نےسخت گرمی کا زورتوڑدیا، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزیدبارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سخت گرمی کے بعدبارش کی پُھوار چہروں پربہار لے آئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے موسم خوشگوارکردیاہے۔
کراچی والے ابرِرحمت کے لئے اب بھی بےقرار ہیں۔ جبکہ سندھ میں بھی بارشوں کی جھڑی لگی ہے۔ پنجاب والوں پربھی قدرت بہت مہربان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہوراورگردونواح میں ہلکی بارش سےموسم دلفریب ہوگیا ہے۔ ساہیوال میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں سے نشیبی علاقے زیرِآب آگئے۔
سکھراورحیدرآباد میں ڈویژن میں کہیں کہیں بارش نے جل تھل کردیا۔ سب سے ذیادہ بارش سکھرمیں تینتیس ملی میٹرریکارڈکی گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشترشہروں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ گوجرانوالہ،کشمیراورملحقہ علاقوں میں رم جھم کاامکان ظاہرکیاہے۔