جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

مذاکرات مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر نہیں ہو نے چاہیئے، حافظ سعید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سارک کانفرنس میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات اور مذاکرات ضرور کریں لیکن مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیئے۔

جامعہ القادسیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت نظریہ پاکستان کے تحفظ اور اتحاد امت کیلئے 4 اور 5 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع کرے گی، جس کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قومی کانفرنس بھی بلائی جائے گی، جس میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

- Advertisement -

جماعت الدعوۃ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پرتشدد ذہنیت کا مالک ہے، نواز شریف ان سے مذاکرات ضرور کریں لیکن کسی دباؤ کے تحت نہیں اور بات چیت میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا معاملہ مسائل سے صرف نظر کیلئے اٹھایا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی جانب سے قتال فی سبیل اللہ کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃ صرف اس جہاد پر یقین رکھتی ہے، جس سے مظلوموں کو آزادی ملے۔

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں