کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نوری آباد بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پرتشویش کا اظہارکیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرز پر پابندی کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاسراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔جس میں نوری آباد میں پیش آنے والے بس حادثے پرا سپیکرآغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے۔
اس موقع پراراکین سندھ اسمبلی نے بھی سی این جی سیلنڈرز کی وجہ سے حادثات میں بھاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔
اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ غیرمعیاری سی این جی سیلنڈروالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گیس پرچلنے والی گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے ۔
اراکین اسمبلی نے ملک میں ہیپاٹائٹس کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ جام مہتاب کاکہناتھا کہ کچھ لوگوں کے عدالت چلے جانے کی وجہ سے ویکسین کی خریداری التواء کا شکارہے۔