پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مسلم لیگ نواز کے کارکنان کا شیخ رشید کے خلاف مظاہرہ ، ہنگامہ آرائی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے شیخ رشید اور عمران خان کے خلاف مظاہرہ اور ہنگامہ آرائی کی گئی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو اپنی پریس کانفرنس موخرکرنا پڑھ گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید احمد کے ہوٹل کے باہرمسلم لیگ نواز کے کا رکنوں نےمظاہرہ کیا، ن لیگی کارکنوں نے شیخ رشید کیخلاف نعرے با زی کے ساتھ ساتھ گو عمران گو کے نعرے بھی لگا ئے، جس کے باعث عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو اپنی پریس کانفرنس کچھ دیر کے لئےموخرکرناپڑھ گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن ان کی پریس کانفرنس سے قبل ہی مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کے ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا اور سڑکوں پر لگے ان کے اور عمران خان کے بینر پھاڑ دیئے جب کہ مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے ہوٹل کے اندر گھسنے کی کوشش بھی کی جسے ہوٹل انتظامیہ نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

تاہم کچھ دیر بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیاشریف برادران مجھ پرحملےکروارہےہیں، عیدسےپہلےقربانی ہونی تھی لیکن بکرا داغی ہوگیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج تک اپنے اوپر ہونے والے حملوں پر کوئی ایف آئی آر تک درج نہیں کروائی ، آج والے واقعے کے بھی تمام ذمہ داران کو معاف کرتا ہوں مگر آج بتانا چاہتا ہوں کہ یہ حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے جانے پہچانے غنڈے تھے اور ان سب کو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے بھیجا تھا مگر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان گلوبٹوں کو بھگا دیا۔

اہم ترین

مزید خبریں