فن قوالی میں منفرد مقام رکھنے والے امجد صابری آج اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ یوں توفن قوالی میں کئی معروف قوالوں نے اپنا نام پیدا کیا ۔لیکن تاریخ جن کو یاد کرتی ہےعظیم قوال کے حوالے سے ۔۔وہ ہیں قوال میاں فرید صابری۔۔فرید صابری کی قوالی نے فن قوالی میں وہ مقام پایا جوبہت کم لوگوں کو عطا ہوا۔
فرید صابری کی جدائی کے بعد ان کا نام زندہ رکھنے والے ان کے بیٹے امجد صابری نے والد کی وراثت کا حق ادا کیا،اور قوالی میں نام کمایا۔ امجد صابری نے بچپن سے ہی گھر میں تصوف کو پروان چڑھتے دیکھا ۔فن قوالی میں اپنے والد سے تربیت حاصل کرتے ہوئے محض آٹھ سال کی عمر سے ہی گائیکی کا آغاز کردیا تھا۔
اللہ اور اس کے اولیا سے محبت نے امجد صابری کی آواز میں ایسی مٹھاس اور سرور بھر دیا کہ سننے والے آواز کے سحر میں کھو جاتے ہیں۔ امجد صابری نے پاکستان اور بھارت میں کئی کلام پڑھے۔انہیں اب تک کئی ایوارڈز کے ساتھ بہترین پرفامنس کا ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس بھی ملا۔
امجد صابری کہتے ہیں کہ تاجدار حرم۔ جب بھی پڑھی آنکھوں میں آنسو آئے۔یہ پڑھتے ہوئے انہیں شدت سے والد کی یاد آئی۔فن قوالی میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے امجد صابری اپنی آواز سے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہییں۔