پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر حکومت کب تک خاموش رہے گی، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع تبلیغی مرکز کے اندربم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمتعدد نمازیوں کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے تبلیغی مرکز میں بارودی دھماکہ کے ذمہ دار طالبان دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہامعصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر حکومت اور مسلح افواج کب تک خاموش تماشائی بنی رہیں گی ۔

ان کا کہنا تھا حکومت اور مسلح افواج ایک ہفتہ کے اندراندر معصوم شہریوں کوخاک وخون میں نہلانے والے دہشت گردوں سے نمٹنے کاکوئی حتمی فیصلہ کرلیں ۔الطاف حسین کا کہنا تھا دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے سیاسی رہنماء اورسیاسی جماعتیں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں برابر کی شریک ہیں ۔

- Advertisement -

الطاف حسین نے کہاکہ قوم کو اب جاگنا ہوگا اور ایسی سیاسی جماعتوں کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہوگا ورنہ کل دہشت گردی کی یہ آگ کسی کے گھر میں بھی لگ سکتی ہے۔
   

اہم ترین

مزید خبریں