اسلام آباد: ملک بھرمیں نماز عید کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ملک بھر کی تمام مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد میں صدر مملکت ممنون حسین ، نون لیگ کے رہنما مشاہد اللہ اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے علاوہ کئی سیاسی و سرکاری شخصیات نے نمازعید ادا کی۔
لاہور کی بادشاہی مسجد میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پنجاب حکومت کی مختلف سیاسی و سرکاری شخصیات نے نمازعید ادا کی۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد نمازِعید ادا کی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی اور ملک اورخصوصا کراچی میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
عید کی نمازِ کے بعد فرزندانِ اسلام نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک باد دی اور صدقۃ الفطر ادا کیا۔
کوئٹہ اور پشاور میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتمات ہوئے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔