پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ملک میں انقلاب کیلئے مزدور راج کی ضرورت ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عوام کی حالت بدلنے کے لئے ملک میں انقلاب اور مزدور راج کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی اور سینیٹرسراج الحق نے واپڈایونین کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری کی مزاحمت جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں واپڈا کی نجکاری کے خلاف امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں واپڈا یونین نے ریلی نکالی ۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور مزدوروں کی جدو جہد میں ان کا ساتھ دیں گے۔ریلی واپڈا ہاؤس سے ریلوے ورکشاپ پہنچی۔

- Advertisement -

جہاں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقتدار پر قابض، سرمایہ دار، جاگیر دار اور اشرافیہ نے ملکی سیاست، جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے مفاد پرست سیاستدانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لئے جلد اسلام آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں