ملک کے مختلف شہروں میں گرمی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیاہے۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر، گوجرانوالہ اور میرپورخاص میں بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک بھر میں موسم کے تیور الگ ہیں۔کہیں سورج آگ برسا رہا ہے اور کہیں بادل برسنے کا امکان ہے۔ مختلف شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم کشمیر، گوجرانوالہ اور میرپورخاص سمیت بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت اور بالائی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش بھی ہوئی ۔
جس سے گرمی کی شدت میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھیالیس، دالبندین ،سبی اور دادو میں پینتالیس،نوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔