اسلام آباد : جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد لیاقت بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی بھی الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں اور انہوں نے بھی چیف الیکش کمشنر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اُن کی جماعت نے ملاقات کے دوران انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی تحریری تجاویز چیف الیکشن کمشنر کو پیش کیں۔