اسلام آباد:عید قربان پر سیاست دانوں نے بھی بھرپورتیاری کی ہے، سیاسی رہنما عید قربان کہاں منائیں گے ،اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق سیاست دانوں نے بھی عید کی تیاری کررکھی ہے ۔
وزیراعظم نوازشریف عید قربان رائیونڈ میں منائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی عید سیلاب زدگان کے ساتھ۔ ہوگی۔کپتان عمران خان نے تو پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ وہ عید دھرنےمیں یعنی اسلام آباد میں منائیں گے۔
انقلابی رہنماعلامہ طاہر القادری کی عید بھی عوامی کارکنان کے ساتھ اسلام آباد میں ہی ہوگی۔سابق صدر آصف علی زرداری عید پرلاہور میں ہونگے، جبکہ ان کے صاحبزادہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں عید منائیں گے۔
چودھری برادران عید اپنے آبائی شہر گجرات میں منائیں گے ،جبکہ چودھری پرویزالٰہی بھی عید پر متاثرین سیلاب کے ساتھ ہونگے.عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمااسفند یارولی عید پراپنے آبائی علاقےولی باغ چار سدہ میں ہونگے۔
جبکہ مولانا فضل الرحمان سعودی عرب میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق عید قربان آبائی علاقے دیر میں منائیں گے۔