لاہور : فاسٹ بولر محمد عامرنےکہا ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے ٹیم کا توازن خراب ہوا اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے سے مورال کم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے ٹیم کا توازن خراب ہوا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے سے ٹیم کا مورال کم ہوا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں شوکت خانم اسپتال کا دورہ کےدوران کیا ۔ محمد عامرنے اسپتال میں بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔
اس موقع پر محمد عامر نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلےنیوزی لینڈ کے خلاف میچ اہم تھے۔ ہارنے سے ٹیم کا مورال کم ہواہے ۔