پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں تین فیصد کمی کا آرڈیننس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ ٹیکس کی شرح 0.6 سے کم کرکے 0.3 کردی گئی، آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈیننس جاری کردیا آرڈیننس کے مطابق ودھ ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا اطلاق گیارہ جولائی سے ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت ٹیکس کی شرح میں صفر اعشاریہ چھ سے کم کرکے صفر اعشاریہ تین کردی گئی ہے۔اس کمی کا اطلاق تمام بینکوں پر لاگو ہوگا۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس میں کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں چیئرمین ایف پی سی سی آئی میاں ادریس نے کہا ہے کہ بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے ، ٹیکس میں کمی فیڈریشن اور تاجروں کی کاوشوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے میاں ادریس کا کہنا تھا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل کےلیے جلد ہی ملک بھر کے چیمبرز کا دورہ کرونگا۔

تاجروں اور صنعتکاروں کے اتحاد سے فیڈریشن مضبوط ہے ، میاں ادریس نے کہا کہ اگر ہم متحد ہونگے تو ہمیں حکومتی معاملات میں اہمیت ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں