سڈ نی : ورلڈ کپ کوارٹرفائنل سےقبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ان فارم بیٹسمین دنیش چندی مل انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہے لیکن ٹیم کے ان فارم بیٹسمین دنیش چندی کوارٹرفائنل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔
چندی مل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اب وہ میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکن بورڈ نے چندی مل کی جگہ کوشل پریرا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دھونی نے ورلڈ کپ میں مسلسل نو میچ جیت کر سابق کپتان سارو گنگولی کو پیھچے چھوڑدیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقی اوپنر کوانٹن ڈی کوک کی فارم سلیکٹرز کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کوارٹرفائنل میں ڈی کوک کو کھلایا جائے یا نہیں سلیکٹرز یہ فیصلہ نہیں کرپارہے۔ کوانٹن ڈی کوک اب تک ابتدائی پانچ میچز میں ٹیم کے لئے کچھ خاص پرفارم نہیں کرسکےہیں۔