جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

-ورلڈ کپ:انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ گروپ اے کے میچ میں انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی ایک سو انیس رنز سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ نے بھرپور کم بیک کیا، اسکاٹ لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ انگلش ٹیم ابتدا سے ہی اسکاٹ لینڈ پر حاوی رہی۔

معین علی اور این بیل کی ایک سو بہتر رنز اوپننگ شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ معین علی نے ایک سو اٹھائیس اور ای این بیل نے چون رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان ایوائن مورگن نے چھیالیس رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین سو تین رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈکے بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اور پوری ٹیم تینتالیسویں اوورز میں ایک سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنرل ساؤنڈ آل راؤنڈ کارکردگی پر معین علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اہم ترین

مزید خبریں