اشتہار

ورلڈ کپ : اسکاٹ لینڈ کو 364رنزکا ہدف، بیٹنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ہوبارٹ: ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا  اور اسکاٹ لینڈ مدِمقابل ہیں۔

ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں سری لنکا کے تین سو چونسٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے 26 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنالئے ہیں۔

- Advertisement -

ہوبارٹ میں سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو رنز کے بوجھ تلے دبا دیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اکیس رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد دلشان اور سنگاکارا حریف بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔

دلشان نے ٹورنامنٹ کی دوسری سینچری اسکور کی، سنگاکارا نے ایونٹ کی ریکارڈ مسلسل چوتھی سینچری بنائی۔

دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کے لئے ایک سو پچانوے رنز کی شراکت قائم کی،  سری لنکا نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر تین سو تریسٹھ رنزبنائے۔ سنگاکارا نے ایک سو چوبیس اور دلشان ایک سو چار رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

کپتان اینجلو میتھیوز نے 20 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی جو ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سینچری ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 63 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، وہ اس وقت ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں جبکہ ایونز اور بیرنگٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ سکاٹ لینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں