ویلنگٹن: ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے تین سو دس رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔
تین سو سے زائد رنز کا ہدف کیسے حاصل کیا جاتا ہے کوئی سری لنکا سے سیکھ لے۔ ویلنگٹن میں سری لنکا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا۔
انگلش بولرز تین سو دس رنز کے ہدف کا بھی دفاع نہ کرسکے۔ انگلینڈکے جوائے روٹ کی سینچری رائیگاں ہوگئی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر ٹوٹل تو فائٹنگ بنایا لیکن سنگاکارا اور تھرمانے نے انگش ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔
سنگاکارا اور تھرمانے نے سینچریاں بناتے ہوئے ہدف اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ تھرمانے ایک سو انتالیس اور سنگاکارا نے ایک سو سترہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔