آکلینڈ : ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کیویز نے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
میچ آخری لمحات میں کسی طرف بھی جا سکتا تھا، اور زبردست مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی، شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملا، آکلینڈ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے ارمان ٹھنڈے کردیئے۔
پہلے آسٹریلیا کی بہترین بیٹنگ کا جلوس ٹاس جیتنے کے بعد نکل گیا۔ میدان سجا اور بکھر گیا۔ کھلاڑی آئے اورجاتے چلے گئے۔ کوئی جم کر وکٹ پر نہ ٹھہرسکا۔
کینگروز بلے باز نیوزی لینڈ کی طوفانی بولنگ کے سامنے بند نہ باندھ سکے۔ وکٹیں کیویز نے آسٹریلیا کو بوریا بستر ایک سو اکیاون رنز پر گول کردیا۔
بولٹ نے پانچ وکٹیں لے کر حریف بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ جواب میں آسٹریلوی بولرزنے کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کی۔اور کافی حد تک کامیاب بھی رہے۔
نیوزی لینڈ نےمذکورہ ہدف23.1 اوورمیں نووکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔مچل اسٹارک نے اٹھائیس رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں، یہ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی مسلسل چوتھی جیت ہے۔