لندن : وزیراعظم محمد نواز شریف چار روزہ امریکی دورے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے، کہتے ہیں بھارتی رویہ امن پسند نہیں، ہندو انتہا پسند حالات خراب کررہے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نےچار روزہ امریکی دورہ کےاختتام پرواشنگٹن میں امریکی ادارہ برائےامن کی تقریب سےخطاب کیا۔ بھارتی جارحیت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ورکنگ باؤنڈری اورایل اواسی پرمکمل امن چاہتاہے،بھارتی انتہا پسندوں کے پاکستان مخالف اقدامات سے کشیدگی بڑھی۔
وزیراعظم نےکہاکہ ضرب عضب دہشتگردی کیخلاف دنیاکی سب سے بڑی فوجی مہم ہے، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دینگے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیزنےوزیراعظم کےدورےکوکامیاب قرار دیتے ہوئےکہا کہ دورےکےحوالےسےمنفی باتیں کی جارہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، دنیا نے پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو محفوظ تسلیم کرلیا۔