لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ شجاعت عظیم کی تعیناتی میں سپریم کورٹ کے احکامات نظر اندازکئے گئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شجاعت عظیم کی کمپنی دیگرایئرلائنزکولینڈنگ رائٹس دیتی ہے عدالت شجاعت عظیم کی تعینانی کالعدم قراردے۔
درخواست میں انکشاف کیاگیاہے شجاعت عظیم کی پی آئی اےامورمیں مداخلت کرتے ہیں جوقانون کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست اےآروائی کے سینئر سینئراینکرمبشرلقمان نے دائر کی۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےچھبیس مارچ کوجواب مارچ کو جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی معاونت کیلئے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔