اسلام آباد: موسم گرما کی تعطیلات کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے پھر سے کھل گئے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے اٹھارہ اگست کو کھلنا تھے لیکن اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث گرمیوں کی تعطیلات میں دو بار توسیع کی گئی ۔
تعطیلات میں توسیع سرکاری اسکول و کالجز کے خالی نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ۔کیونکہ دھرنے کے لئے پنجاب بھر سے آئے ہوئے پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسکول و کالجز میں رہائش فراہم کی گئی تھی ۔
گذشتہ روز وزارت کیڈ کی جانب سے خصوصی بیان جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ جن اسکو ل و کالجز میں پولیس اہلکار رہائش پذیر نہیں ان میں کل سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا جس کے بعد خالی اسکول و کالجز دوبارہ کھول دئیے گئے۔