تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوجیوں کا متعدد افراد پرتشدد اوردکانوں کی لوٹ مار

سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد قصبے میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دکانوں سے لوٹ مار بھی کی، وادی میں بھارتی افواج نے ظلم کا بازار گرم کرکے رکھا ہوا ہے ۔

شمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے بلا اشتعال طورپرشیر پورہ میں راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دکانوں میں لوٹ کی ۔ فوجیوں کے تشدد سے ایک مقامی شہری عامر گنائی زخمی ہو گیا۔

ادھر بھارتی فوجیوں نے کولگام ، پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔ فوجیوں نے کولگام کے علاقے بوگام میں تلاشی کی پر تشدد کارروائی شروع کی اور علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر دی جبکہ ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوںمیں مسلسل چھٹے روز بھی تلاشی کی کارروائی جاری رہی ۔

تاہم ضلع کے مختلف علاقوںمیں نافذ کرفیو میں ایک گھنٹے کی نرمی کی گئی ۔ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں چھاپہ مار کرایک عام شہری ارشاد احمد کو گرفتارکرلیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب حریت قیادت نے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو ظلم سے روکا جاسکے۔

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کردی جبکہ صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -