جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

پاکستان بمقابلہ سری لنکا،ٹیسٹ میچ کل سے کولمبو میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کل سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گال میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن بچاسکتا ہے۔

ناکامی کی صورت میں قومی ٹیم رینکنگ میں تین درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی جائے گی۔ گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے رنگانا ہیراتھ سے نمٹنے کے لئے قومی ٹیم حکمت عملی بنارہی ہے۔  سری لنکن بورڈ نے انجرڈ فاسٹ بولر شمندا ایرنگا کے کور کے طور پر لہیرو گماج کو طلب کرلیا ہے۔

میزبان ٹیم دوسرے ٹیسٹ دو فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترسکتی ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ادھر سعید اجمل بولنگ ایکشن پر اعتراض کئے جانے کے بعد دباؤ میں ہوں گے۔ سعید اجمل کولمبو کے میدان میں آئی لینڈز پاکستان کے خلاف کوئی کامیابی حاصل نہیں کرپائے ہیں۔ دونوں ٹیمیں چھٹی مرتبہ اس گراؤنڈ میں آمنے سامنے آرہی ہیں۔ چار میچز ڈرا رہے ایک میچ پاکستان کے نام رہا۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

مزید خبریں