پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی میں شروع ہوگیا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں سر ی لنکا کو کمزور حریف سمجھ کر نہیں کھیلیں گے۔
ابو ظہبی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل جے وردھنے اور ہیراتھ نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح نے کہا کہ اوپنز فارم میں ہیں ، فائنل الیون کا انتخاب مشکل ہوگا۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی کی طرح ٹیسٹ میچز میں بھی سخت مقابلہ ہوگا، سری لنکا کی ٹیم مضبوط حریف ہے.
دوسری جانب سری لنکن کپتان اینجلو میتھوز کاکہنا تھا کہ جے دورھنے کے آنے سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگی، ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو فیورٹ قرار نہیں دیتے جو ٹیم میدان میں بہتر کھیل پیش کرے گی وہی ٹیم میچ جیت سکتی ہے۔ سنئیر کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم متوازن ہوگئی ہے۔