پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ شارجہ میں شروع ہوگیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آخری اطلاعات تک سری لنکا کے اوپنرز نے بغیرکسی نقصان کے تیس رنز بنا لیے۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
میں پاکستانی شاہین ٹائیگرز سے ابو ظہبی ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے بے تاب ہیں ۔آخری ٹیسٹ سے قبل کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور اپنی خامیوں کو قابو پانے کے لئے بیٹنگ ٹیکنیک بھی بہتر کی۔
پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے تینوں شعبوں میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔ سری لنکن ٹیم سیریز ہارنہیں سکتی اور پاکستان ٹیم سیریز جیت نہیں سکتا۔ سیریز برابر کرنے کے لئے قومی ٹیم کو مشکل چیلنج درپیش ہے۔
سیریز کی شکست اور رینکنگ میں تنزلی کو بچانے کے لئے تیسرا جیت جیتنا پاکستان کیلئے بہت ضروری ہوگیا ہے۔