اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کا دھرناچوبیسویں روزبھی بھرپورعزم کےساتھ جاری ہے۔ حکومت نےاپوزیشن جرگےکےذریعے پی اےٹی کے مطالبات کاجواب دیدیا،جس میں استعفے سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیاگیا۔
اسلام آبادکےریڈزون میں دھرنابدستورجاری ہے۔ نامساعدحالات، موسم کی سختیاں یہاں تک کہ پولیس کالاٹھی چارج اورشیلنگ بھی مظاہرین کاحوصلہ پست نہ کرسکی۔ انقلابی منزل تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہیں۔
سہولتوں کےفقدان کےباوجودپاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں کاجنون ہےکہ بڑھتاہی جارہاہے۔ پرعزم کارکنوں کی ایک اور رات کھلےآسمان تلےگزری اورجب صبح ہوئی تورونقیں پھرلوٹ آئیں۔
دھرنے میں شرکاءچائےکی چسکیاں، حلوہ پوری سےناشتہ کرتےنظرآئے توکہیں حالات حاضرہ سےباخبررہنےکیلئےاخبارات بھی پڑھتے رہے۔ شاہراہ دستور پرزندگی کی رونقیں اور کارگزاریاں بھی جاری ہیں۔
یہاں اسمارٹ فون کی طرح ایمبولینس بھی اسمارٹ ہیں، ایمبولینس میں ڈاکٹرمریضوں کاعلاج کرتےہیں اوردوا بھی دیتےہیں۔مخیرحضرات کی جانب سےدھرنےکےشرکاکیلئےگرم کپڑے، بچوں کیلئےکھلونےاوربارش سےبچاؤکیلئےرین کوٹ اور چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں ہیں۔
حالات کی سختی کے باوجود انقلابی کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ انقلاب لائے بغیر نہیں جائیں گے۔