بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان کا اٹلی سے باہمی تجارت بڑھانے پراتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے امورِ خارجہ طارق فاطمی نے اٹلی کے نائب وزیرِ خارجہ ’بیندتو دتا ویدوا‘ کی سربراہی میں تجارتی وفد سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور اٹلی معاشی ترقی سمیت زندگی کے ہر شعبے میں دو طرفہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے اٹلی کے اوسط درجے کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔

اس موقوع پر مشیرخارجہ طارق فاطمی نے وفد کو پاکستان کی جانب سے پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوارکرنے کی کوششوں اور دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ملاقات میں علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اٹلی نائب وزیرِدفاع کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کےساتھ اپنے تعلقات کو بے پناہ اہمیت دیتا ہے اور اٹلی کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا گیا جو کہ پہلے ایک ارب امریکی ڈالر سالانہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں