:لاہور :پی سی بی کانیا آئین تشکیل دےدیاگیا۔ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ہوں گے،چیئرمین کی تقرری کا اختیار پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے پاس ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔۔ نئے آئین کے مطابق وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈکے پیٹرن ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی اور بورڈ آف گورنرز کا انتخاب تین سال کے لئے ہوگا۔
پی سی بی چیئرمین کا انتخاب بورڈ آف گورنرز کریں گے۔ نئے آئین کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی عدم موجودگی پر بورڈ آف گورنرز قائم مقام چیئرمین منتخب کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی کے پاس چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات بھی موجود ہوں گے۔۔
نئے آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز کے پاس چیئرمین پی سی بی کے خلاف عدم اعتماد کا حق ہوگا۔ چئیرمین کرکٹ بورڈ بورڈ آف گورنرز کو جواب دہ ہوگا۔ آئین میں واضح ہے کہ بورڈ آف گورنرز کا ممبر ہی چیئرمین پی سی بی تعینات ہوگا۔کوئی بھی شخص دوبارہ بھی چیئرمین پی سی بی منتخب ہوسکتا ہے۔ سلیکشن کمیٹیوں اور کپتان کی تقرری کا اختتار بھی چئیرمین کے پاس ہوگا۔