منگل, جون 4, 2024
اشتہار

پاکستان کے 12 شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے 12 شہروں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں کی سیوریج میں پولیووائرس کاپھیلاؤتیزی سےجاری ہے۔

ذرائع وزات صحت نے بتایا کہ  12شہروں کے 18 سیوریج سیمپلزمیں پولیو کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد رواں سال کےپولیوپازیٹوسیوریج سیمپلز کی تعداد 134 ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیوریج میں وائلڈپولیووائرس ون،وائے بی تھری اے کلسٹرپایاگیا ، پشاور، بنوں، لکی مروت ، صوابی، سوات، کوہاٹ کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ نکلی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایسٹ، ساؤتھ، کورنگی ، لاہور،کوئٹہ، لسبیلہ، پشین، سبی کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی، رواں برس 38 اضلاع کے 134 سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 12 شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئےسیمپلنگ 17 تا 25 اپریل تک کی گئی تھی ، کوئٹہ، پشین کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے۔

کراچی ایسٹ  کی سیوریج کا پولیو  کا وائرس جینیاتی طور مقامی ہے جبکہ کراچی ساؤتھ کےپولیو کا وائرس کا جینیاتی تعلق میرپور خاص سے ہے۔

رواں برس پشاور کے 11 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے جبکہ  لکی مروت، بنوں کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹو نکلی ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں