اسلام آباد : پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پوری بری فوج کو استنبول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ایوارڈ مسلم ممالک کے تھنک ٹینک فورم کی جانب سے دیا گیا۔ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ انداز میں کارروائیوں کے اعتراف میں مسلم ممالک کے تھنک ٹینک فورم کی جانب سے گزشتہ رات ایوان صد رمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سعودی عرب ،ترکی،ایران،بنگلہ دیش،مصر ،آذر بائیجان ،ملائشیا اور سوڈان کے نمائندوں پر مشتمل مسلم ممالک کے تھنک ٹینک فورم کی جانب سے پوری بری فوج کو استنبول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فورم کا جلاس سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے،جبکہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس کے لئے پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور ترکی کے سینٹر برائے اسٹریٹیجک اسٹڈی کی جانب سے تعاون کیا گیا۔