منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز:پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آف اسپنر سورج رندھیو کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا پہلا میچ تئیس اگست کو ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بورڈ نے سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے۔

آف اسپنر سورج رندھیو کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اوپنر اپل تھرنگا اور دنیش چندی مل بھی سلیکٹرزکا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بیٹنگ میں میزبان ٹیم سنگاکارا، جے وردھنے اور دلشان پر انحصار کرے گی۔ بولنگ میں ملنگا، ہیراتھ اہم ہتھیار ہوں گے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کا اگلا امتحان اب ون ڈے میں شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کا سری لنکا میں مایوس کن آغاز۔ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناکام ہوئی اب ون ڈے میں امتحان ہوگا۔ طویل دورانیئے کی کرکٹ میں بیٹسمینوں کی پرفارمنس نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

اب دونوں ٹیمیں ون ڈے میں ایکشن میں ہونگی۔ سیریز کا پہلا میچ تئیس اگست کو ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک سو انتالیس مرتبہ ون ڈے میں مدمقابل آچکی ہیں۔ اسی میں پاکستان اور چون میں سری لنکا کامیاب رہا۔ قومی ٹیم ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر ون ڈے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں