کوئٹہ : جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کو ترجیح دینا اور دیگر صوبوں کو نظرانداز کرنے کا رویہ درست نہیں ہوگا۔
صوبوں کو مساوی بنیادپر حقوق دیئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنا ہمارا دوست اور معاشی طور پر پاکستان کی مدد کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام پروجیکٹس میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے تاکہ ایک صوبے کے حوالے منفی تاثر کا خاتمہ ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اکاشغر روٹ میں تبدیلی اور نئے روٹ سے متعلق مجھے سے مشورہ نہیں کیا گیا ہے، گوادر کیلئے جو پیسہ آئے گا اسے وہاں کی فلاحی وبہبود پر خرچ کرینگے۔