پشاور ، سوات، لوئردیر، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔
پشاور، سوات، لوئردیر، مالاکنڈ، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے بعد خوف میں مبتلا لوگ کلمے طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت پانچ اعشاریہ چارتھی ۔
زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی ساٹھ کلومیٹرتھی ۔ زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ ماہرین کے مطابق زلزلے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
- Advertisement -