اشتہار

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج ہوگا ، حکومت اور اپوزیشن کی حکمت عملی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، جس کے لئے حکومت اوراپوزیشن نےاپنی اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر دوبجے بجے ہوگا، اسپیکرسبطین خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے لیے اعتماد کا ووٹ لینا ایجنڈے میں شامل نہیں، پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت اجلاس سے متعلق مشاورت کرچکی ہے۔

- Advertisement -

اجلاس کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے اپنی اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ، وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

جس میں اسمبلی سیشن کے لیے مشاورت کی جائے گی اور اجلاس کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی، ن لیگ کے تمام ارکان صوبائی اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف اور اسکی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے بھی اپنی حکمت تیار کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں