اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نادرا کے مطابق پندرہ ہزار جعلی ووٹوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی، چیئرمین تحریک انصا ف کا کہناہے کہ نادرا کے مطابق چالیس فیصد سے بھی کم ووٹوں کی تصدیق ہوئی۔
جس میں تین ہزار جعلی ووٹ اور بارہ ہزار جعلی شناختی کارڈز سامنے آئے ۔انہوں نے کہا کہ ڈالے گئے ووٹوں میں سے پندرہ ہزار ووٹ جعلی تھے۔
عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ نادرا رپورٹ میں ڈپلیکیٹ ووٹوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انتخابات میں اور بہت سی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔
Our position on rigging again vindicated with Nadra NA 122 report. Amongst Nadra findings:Less than 40 % of total votes cast were verifiable
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 9, 2015
So of the 73k plus verifiable votes Nadra’s established discrepancies prove massive rigging calling into question entire result of NA 122.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 9, 2015