بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاقت آباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔متعلقہ شخص نے اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیو ورکرز کی ٹیم جب ایک بچے کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے اس کے گھر پہنچی تو بچی کے ماموں نے اعتراض کیا اور لاکھ سمجھانے کے باوجود نہیں مانا۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور پولیس کی موجودگی میں یہ شخص اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتا رہا جس پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو مداخلت کرنا پڑی۔

- Advertisement -

مسلسل نہ نہ کی تکرار کے بعد بالآخر اس شخص نے بچی کو قطرے پلوا ہی دیئے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کار سرکار میں مداخلت پر متعلقہ شخص کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص نے معذرت کا اظہار بھی کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اورپولیس اہلکا راسے پکڑ کر تھانے لے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں