جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پچھلے سال کی نسبت اس سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوگی، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تیل کی عارضی قلت دو سے تین روز میں ختم ہوجائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا، اجلاس میں ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سالانہ بھل صفائی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف قومی اسمبلی سے مذمتی قرارداد منظور کرائی جائے،  سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یورپ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ اسطرح کے مذموم خاکوں سے دہشت گردوں کو جواز ملتا ہے، اسلام دہشت گردی کا نہیں امن کا درس دیتا ہے۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور کی شان میں گستاخی نہیں کی جاسکتی، حکومت اپوزیشن کی مشاورت سےمذموم خاکوں کیخلاف قرارداد لائے گی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی کے مزید غیر حاضر ممبران کے نام ایوان کو بتا دیئے۔

ایم کیو ایم نے کارکنوں کے قتل کیخلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس سے واک آؤٹ اچھی روایت نہیں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں