ایبٹ آباد : خیبر پختو نخواہ کے وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے سزائے موت پر عمل درآمد کرنے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی بنادی۔
صوبے میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد ایک سو اکیانوےہے۔ ان میں کالعدم تنظیموں کے چاردہشت گرد بھی ہیں۔ایبٹ آباد الیکٹرونک میڈیا کے دفتر میں گفتگو کے دوران مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پھانسی کے قیدیوں کی سزاپر عمل درآمد کے باعث دہشت گردوں کے ردعمل کا خطرہ ہے۔
جس کیلئے قانون نافذکرنے والے ادارے مکمل چوکس ہیں، وزیراعلیٰ نے آئی جی کو پولیس میں مزید بھرتیوں کی ہدایت کی ہے۔ مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ ایک ماہ کے اندر افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے۔
وفاق کی طرف سے عمل درآمد نہ ہونے پر صوبائی حکومت خود انہیں کیمپوں تک محدود کرے گی، صوبے میں غیر قانونی افغان سموں کو بند کرنے کیلئے وفاقی حکومت موثر اقدامات کرے۔