اسلام آباد: مہنگائی سے تنگ عوام کو آئندہ ماہ سے کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے چھیاسٹھ پیسے تک کمی کاامکان ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں دو روپے اٹھتر پیسے اور ہائی اُوکٹین کی قیمت میں تین روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے تیس پیسےاور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھانوے پیسے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق غریبوں کے ایندھن یعنی مٹی کے تیل کی قیمت بھی دو روپے فی لیٹرکم ہوجانے کا امکان ہے ۔ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے ان کو مستحکم رکھا تھا۔