اشتہار

پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ کا نوٹیفکیشن وائرل کرنے والے ملازمین کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ کا نوٹیفکیشن وائرل کرنے والے مبینہ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ سے متعلق جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایکشن لے لیا۔

پی آئی اے کے ویجلنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے جی ایم فلائٹ سروسز کے جاری کردہ ہدایت نامے کو وائرل کرنے والے مبینہ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

- Advertisement -

شوکاز میں سرکاری مراسلے کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری ادارے کے آفیشل دستاویز کو اس طرح سے سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کیا جاسکتا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سرکاری ڈاکومنٹس شیئر ہونے سے ملک کی بدنامی ہوئی۔

گذشتہ دنوں جنرل منیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔

مراسلے میں فضائی میزبانوں کے دفتر آنے ،ہوٹل میں قیام اور سفر کے دوران زیب تن ملبوسات سے متعلق شکایات کی روک تھام کے لئے ہدایات موجود تھیں۔

بعد ازاں ہدایت نامے میں درج الفاظ کو نامناسب قرار دے کر پی آئی اے انتظامیہ نے منسوخ کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں