اسلام آباد: حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال 2013-14ءکے گیارھویں ماہ مئی 2014ءکے دوران چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.5 فیصد اضافہ ہوگیا۔
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013ءسے مئی 2014ءکے دوران 20لاکھ 13ہزار ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 17 لاکھ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی 2014ءکے دوران خوراک کی مجموعی برامدات 1.41 فیصد کمی کے ساتھ 4 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت رہی ، جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے دوران 4 ارب35 کروڑ 70 ہزار ڈالر مالیت کی خوراک برآمد کی گئی تھی۔