ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

چیف الیکشن کمشنرکی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا وقت قریب آن پہنچا ہے، حکومت اور اپوزیشن نے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے تین ناموں پر اتفاق کرلیا ہے، حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی آج کریگی۔

چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آج ہوگا، عدالتی تنبیہہ رنگ لے آئی اور حکومت اور اپوزيشن نے تین نام فائنل کرلیے، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے جسٹس سردار رضا خان، جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز اورجسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے پراسس اور سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے، تینوں نام اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جو حتمی فیصلہ کرے گی ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں