لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی چونسٹھویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پرڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاسی اور دینی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاون کا ذمہ دارقراردینے والے جوڈیشل کمیشن کو غیر قانونی قراردینے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کی حمایت نہیں کریں گے مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر فوجی عدالت کا فیصلہ قبول ہوگا۔