اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کامن ویلتھ گیمز:باکسنگ ،بیڈمنٹن اور ریسلنگ میں جیتنے کی امیدیں روشن

اشتہار

حیرت انگیز

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس تین میڈلز سینے پر سجاچکے ہیں۔ پاکستان کیلئے ابھی بھی باکسنگ ، بیڈمنٹن اور ریسلنگ میں مزید میڈلز جیتنے کی امیدیں  روشن ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھا کر میڈلز کی تعداد تین کردی ہے۔

پاکستان اب تک دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت چکا ہے۔ ریسلنگ کے چوہتر کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں بھارت ریسلر کیخلاف قیصر عباس شکست سے دوچار ہوئے۔ اور چاندی کاتمغہ جیت سکے۔ستاون کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے اظہر حسین نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

باکسنگ کی مینز فلائی باؤن کلو گرام کیٹیگری کے سیمی  فائنل میں محمد وسیم نے جگہ بناکر میڈل جیتنے کی امیدیں روشن کردی ہیں۔ بیڈمنٹن کی ویمنز سنگلز کیٹیگری میں پاکستان کی پلوشہ بشیر نے پہلے میچ سیشیلز کی کھلاڑی جولیٹ کو دوصفر سے شکست دیکر ٹاپ بتیس کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔

مینز سنگلز میں محمد عرفان سعید فاتح رہے۔ پاکستانی کھلاڑی آج بیڈمنٹن، لان باؤلز،ٹیبل ٹینس اور ریسنگ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچے کیلئے صف آرا ہونگے.

اہم ترین

مزید خبریں