کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستانی ایتھلٹس وطن واپس پہنچ گئے۔ ریسلنگ ٹیم مینجر کا کہنا ہے کہ سہولیات ملیں تو مستقبل میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈلز بھی حاصل کریں گے۔پاکستان کے باسٹھ رکنی دستے نے گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور مجموعی طور پر چار میڈلز حاصل کئے۔
وطن واپسی پر ریسلنگ ٹیم کے مینجر کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لئے ایتھلیٹس کو زیادہ وقت نہیں ملا۔ قوم کی دعاؤں سے وہ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے۔ اگر سہولیات ملیں تو مستقبل میں کھلاڑی پاکستان کے لئے گولڈ میڈل بھی جیت کر لائیں گے۔ ٹیم مینجر پاکستان نے دولت مشترکہ کھیلوں میں رسیلنگ میں دو، باکسنگ اور جوڈو میں بھی میڈلز اپنے نام کئے۔