کراچی:جان لیوا وائرس نیگلیریا سے سفیان نامی شخص اور ڈینگی دس سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
کراچی میں جان لیوا وائرس نیگلیریا اور ڈینگی کے وار جاری ہے، رواں سال اب تک چار افراد نیگلیریا کا شکار بن چکے ہیں، آج صبح نیگلیریا وائرس میں مبتلا سفیان نامی شخص نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
سفیان حب زہرہ گوٹھ کا رہائشی تھا۔
اس سے قبل گلبرگ کا رہائشی عرفان ایک نجی اسپتال میں نیگلیریا وائرس سے زندگی کی بازی ہارا تھا، کراچی میں نیگلیریا وائرس سے جاں بحق ہونے والے دو افراد گلستان جوہر کے رہائشی تھے۔
ڈینگی نے بھی کراچی کے ایک اسپتال میں دس سالہ بچے کو اپنا نشانہ بنایا، بچہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا، کراچی میں قائم ڈینگی سیل کے انچارج شکیل ملک کا کہنا ہے کہ اس سال ڈینگی سے اب تک تین سو ساٹھ افراد کو اسپتال لایا گیا، اس سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔