کراچی: عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے سے سیاسی صورتحال میں بہتری اوربینک ٹیکس ایشو پرمثبت پیشرفت سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈکی گئی۔
بازارحصص کراچی میں آتی بہتری کوجمعےکےروزمزید بڑھاوا ملا تجزیہ کاروں کےمطابق عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت، ایم کیوایم کے اسمبلیوں سے استعفے واپس لینےکےاعلان اوربینک ٹیکس ایشو پرتاجروں اورحکومت کےمذاکرات میں مثبت پیشرفت سےمارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں 375 پوائنٹس کا حتمی اضافہ ہوا جس سےمارکیٹ میں تینتیس ہزارآٹھ سوپوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
ٹریڈنگ کےدوران ایک موقع پرانڈیکس میں491 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی دیکھاگیا جبکہ شئیرزکےلین دین اورمالیاتی حجم میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔