تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی: ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرزکا سرچ آپریشن

کراچی : شہرِ قائد کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور  متحدہ قومی موومنٹ  کے سیاسی مرکز نائن زیرو اوراس سے ملحقہ علاقے کے راستے بند کرکے تلاشی لی گئی،آپریشن کے دوران کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

علیٰ الا صبح ایم کیوایم کےمرکزنائن زیرومیں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پررینجرزنے کرنل طاہر کی سربراہی میں عزیز آباد کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران متعدد افراد کوحراست میںلیا ہے جبکہ غیرملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ایم کیوایم کے مرکزسے ملحقہ خورشید بیگم میموریل ہال بھی کورینجرز چھاپے کے بعد عارضی طورپرسیل کردیا گیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے، سیاسی جماعت کے دفتر سے بر آمدغیر قانونی اسلحہ میڈیا کو دکھایا گیا۔

رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر کے مطابق نائن زیرو پر چھاپے کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برآمد شدہ اسلحے میں نیٹو کنٹینرز سے چوری شدہ اسلحہ بھی شامل ہے، کرنل نے کہا کہ متحدہکے رہنماء عامرخان کو پوچھ گچھ کیلئے اپنے پاس رکھا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا دفتر مکمل چھان بین ہونے تک پولیس کی تحویل میں رہے گا، آپریشن مکمل معلومات کی بنیاد پرکیا گیا۔ نائن زیرو کے اردگرد بیریئر لگا کراکیس گلیاں بند کی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے کہا گیا ہےکہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے یہ بیریئر ہٹا دیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنماء واسع جلیل کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سمیت خورشید بیگم سیکریٹریٹ کو رینجرز نے گھیرلیا،الطاف حسین کی رہائشگاہ کےاندر بھی رینجرز نے تلاشی لی۔

واسع جلیل کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ چھاپہ کیوں مارا جار ہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کےمتعددکارکنان و رہنماؤں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا ہے۔

 رینجرزکے چھاپے کے بعد واپسی کے موقع پرفائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا جس میں ایم کیو ایم کے ایک کارکن کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Comments

- Advertisement -