کراچی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے بدھ کو پاکستان بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند کر کے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کی جانب حکومتی توجہ کے لئے بدھ کو پاکستان بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند کر کے یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے ، چیئرمین اپٹما طارق سعود کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کاشکار ہے ، اورحکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچیس فیصد ٹیکسٹائل ملزبند ہوگئی ۔ 400 ملز بند کرکے یوم سیاہ منائیں گے ، حکومت فوری ٹیکسٹائل پیکج کا اعلان کرے۔
پیداواری لاگت بڑھنے سے پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری دنیا میں مقابلے کے قابل نہیں رہی ، بجلی اور گیس کے ٹیرف فوری طور پر کم کیے جائیں گے۔