جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی: پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، جیالوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کے انتطامات کاجائزہ لینے کیلئے جناح گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا۔۔

پیپلزپارٹی مزارِ قائد کے قریب جناح پارک میں کل عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسےکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سیکیورٹی کے پیش نظرجلسہ گاہ اور اسٹیج کے گرد کنٹینرز کاحصار بنایا دیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں پانی کا چھڑکاؤ، بیت الخلاء، کرسیاں لگانےاور اسٹیج پر کام آخری مراحل میں ہے۔

جلسہ گاہ انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہےکہ ستر فیصد سے زائد کام ہوچکا ہے، کارکنوں کا جوش وخروش عروج پر پہنچ گیا ہے، اندرون سندھ سمیت ملک بھر سے قافلے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے ہیں، سجاول سے پینسٹھ جیالوں کا پیدل قافلہ جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز جلسہ گاہ پہنچ کرجلسے کی تیاریوں میں مصروف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، بلاول بھٹو کی جلسہ گاہ آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔

اہم ترین

مزید خبریں